کوٹلی ‘پریس فوٹو گرافر منظر بشیر کا صحافت کی آڑ میں غیر قانونی کام کرنے والے افرادکو بے نقاب کرنے کے لیے یکم اپریل سے انوکھا احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پریس فوٹو گرافر منظر بشیر نے صحافت کی آڑ میں غیر قانونی کام کرنے والے افرادکو بے نقاب کرنے کے لیے یکم اپریل سے انوکھا احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا ہے کہ میری بلاوجہ کردار کشی کی گئی تو مجھے احساس ہوا کہ بلیک میلروں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچانا ازحد ضروری ہے۔ منظر بشیر کا کہنا تھا کہ میں سب کو جانتا ہوں کہ کون سا شخص کیا کر رہا ہے، کس پر کس جرم میں مقدمہ درج ہے اور کون ہے جو اب کسی قانونی شکنجے سے بچنے کے لیے قلم کی اوٹ لے رہا ہی ان تمام باتوں کو ثبوت کے ساتھ عوام کے سامنے رکھتے ہوئے معاشرے کے ان بدکرداروں کو بے نقاب کرکے ہی دم لوں گا۔

متعلقہ عنوان :