پاکستان کی فلمی صنعت کے مشہور کہانی ونغمہ نگار حزیں قادری کی27 ویں برسی( آج) منائی جائے گی

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان کی فلمی صنعت کے مشہور کہانی ونغمہ نگار حزیں قادری کی27 ویں برسی آج 19مارچ بروزپیر کو منائی جائے گی وہ1926 میں گوجرانوالہ میں پیداہوئے ان کا اصل نام بشیراحمد تھا حزیں قادری نے فلم دو آنسو کی نغمہ نگاری سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ان کی مشہور فلموں میں پاٹے خان، چھومنتر، ڈاچی ،ملنگی اور پنھے خاں کے نام سرفہرست میں شامل ہیں حزیں قادری نی1973 میں فلم ضدی اور 1978میں فلم علم دین شہید پر بہترین کہانی کے نگار ایوارڈ حاصل کئے تھے انہیں1989 میں25 سالہ فلمی خدمت پر نگار ایوارڈ بھی ملاوہ 19مارچ1991 کو وفات پاگئے تھی-

متعلقہ عنوان :