اردو کے نامور مزاح نگار میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شفیق الرحمن کی18 ویں برسی( آج) منائی جائے گی

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) اردو کے نامور مزاح نگار میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شفیق الرحمن کی18 ویں برسی آج 19مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی وہ9 نومبر1920 کو ضلع روہتک میں پیدا ہوئے تھے اور پاک فوج میں خدمات انجام دیں میجر جنرل کے عہدے پر ریٹائر ہوئے 1943میں ان کے مزاحیہ مضامین کا پہلا مجموعہ شگوفے کے نام سے شائع ہوا اس کے علاوہ ’’ لہریں ، مدوجزر ،پرواز، حماقتیں ‘‘ کے نام سرفہرست میں شامل ہیں حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعدانہیں ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا وہ 19مارچ2000 کو وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :