احمدیار‘ تیزرفتار ویگن کی زدمیں آکرپہلی کلاس کا طالب علم جاں بحق

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) تیزرفتار ویگن کی زدمیں آکرپہلی کلاس کا طالب علم جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گائوں143/EB میں محمدعمران کے بیٹے مبشرعلی کوسڑک کنارے چلتے تیزرفتار ویگن نے کچل دیا جس سے مبشرعلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا ڈرائیور فرار پولیس مصروف تفتیش ہے مبشرعلی پہلی کلاس کا طالب علم تھا-

متعلقہ عنوان :