خواجہ آصف کے خلاف شکایت پر نیب نے عثمان کو ڈار کو (کل )طلب کرلیا

انوسٹی گیشن ونگ میں پیش ہو کر ثبوت اور شواہد فراہم کریں ،ْنیب کی ہدایت

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی شکایت کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کو (کل)طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف نیب ہیڈکوارٹرمیں تحریری درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

عثمان ڈار کی شکایت پر نیب نے خواجہ آصف کے خلاف الزامات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ نیب کی جانب سے عثمان ڈار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وہ نیب انوسٹی گیشن ونگ میں پیش ہو کر وہ ثبوت اور شواہد فراہم کریں جن کی بنیاد پر انہوں نے خواجہ آصف کے خلاف شکایت درج کی تھی۔نیب نے عثمان ڈار کو منگل کی صبح دس بجے راولپنڈی دفتر میں طلب کیا۔

متعلقہ عنوان :