پاکستان کا تعلقات کی بہتری تک اپنے ہائی کمشنر بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان نے تعلقات کی بہتری تک اپنے ہائی کمشنر بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں کردیتے۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے پے درپے واقعات کے بعد ہائی کمشنر سہیل محمود کو محض مشاورت کے لیے نئی دہلی سے اسلام آباد بلایا تھا، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واپس بھارت نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :