نجی سکولوں کے بعد اکیڈمیوں نے بھی داخلہ فیس وصول کرنیکا سلسلہ شروع کر دیا

حکومت اکیڈمیوں کے اس اقدام کا نوٹس لیں ‘ طلبہ اور والدین کا مطالبہ

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)نجی سکولوں کے بعد ٹیوشن اکیڈمیوں نے بھی طلبہ سے پیشگی داخلہ فیس کے نام پر بھاری رقم وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ،طلبہ اور والدین نے حکومت سے اس اقدام پرسختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نجی سکولوں میں فیسوں کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم دوسری جانب ٹیوشن اکیڈمیاںنہ صرف اپنی مرضی کی بھاری فیسیں وصول کر رہی ہیں بلکہ اس کے ساتھ نجی سکولوں کی طرز پر داخلہ فیس کے نام پر بھی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف اکیڈمیاں 10سے 30ہزار روپے تک داخلہ فیس کا تقاضہ کرتی ہیں۔