کراچی ،ْ آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابقناگن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 50 سالہ مرزا شاہ نواز بیگ جاں بحق ہوگیا ،ْنامعلوم ملزمان نے مقتول پر تین گولیاں چلائیں جس میں سے دو ڈرائیور کو لگیں۔ ملزمان مقتول کا موبائل یا کوئی دوسری قیمتی چیز لے کر نہیں گئے تاہم جائے وقوعہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملزمان نے مقتول کو بلا کر قتل کیا ۔