نئی حلقہ بندیوں بارے اعتراضات کے جائزہ اور اراکین کے تحفظات دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس (آج )ہوگا

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں اعتراضات کے جائزے اور اراکین کے تحفظات دور کرنے کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا اجلاس کی صدارت کنوینر دانیال عزیز کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ لیا جائیگا۔یہ کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے تشکیل دی ہے جس میںحکومتی اور اپوزیشن اراکین شامل ہیں ،ْورکنگ گروپ کا یہ دوسر اجلاس ہوگا جو 3بجے سہ پہر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :