سالانہ فری پولن الرجی ریلیف کیمپ (کل ) آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں کام شروع کریگا

موسم بہار میں پولن الرجی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں ،ْ چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ فری پولن الرجی ریلیف کیمپ (کل ) منگل سے آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں کام شروع کریگا۔ موسم بہار میں پولن الرجی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں اور انہیں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ یہ بات چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے 20 مارچ سے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میںلگنے والے 10 روزہ 16ویں فری پولن الرجی ریلیف کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نجیب درانی نے اجلاس کے شرکاء کو کیمپ کے انتظامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کیمپ کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ کیمپ میں بچوں، خواتین اور مردمریضوں کے کئے علیحدہ کائونٹر ہونگے اور تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں گی ۔کیمپ میں ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی اور طب یونانی طریق کار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتیں فری میسر ہوں گی اور یہ کیمپ 30 مارچ تک لگے گا۔

کیمپ میں ڈاکٹر عثمان یوسف ، ڈاکٹر مبشر بھٹی، حکیم رضوان حفیظ، ڈاکٹر ناصر چوہدری اور ادویات ساز کمپنیوں کے نمائندوں فارماسسٹ اور فارمیسیوںکے نمائندوں نے شرکت کی اور کیمپ کے انعقاد کیلئے ادویات عطیہ کیں ہیں اور اپنی خدمات پیشں کیں۔چیف کمشنر اسلام آباد نے کیمپ کیلئے ادویات عطیہ کرنے پر ادویات ساز کمپنیوں اور فارمیسیوں کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹرز ماہرین الرجی کی کیمپ کے لئے خدمات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :