اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا ء کا صنعتی مرکز بن جائیگا‘ احسن اقبال

وفاقی دارالحکومت ،چاروں صوبوں ،آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں تجارتی زون قائم کئے جائینگے‘ وفاقی وزیر

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وفاقی وزیرداخلہ ،منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا ء کا صنعتی مرکز بن جائے گا ،اس سے جہاںروزگار کے لاکھوں مواقع پیداہوں گے وہیںسماجی ڈھانچے ،توانائی، صنعتی تعاون اور زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر بہتری آئے گی ۔

سرکاری ٹی وی کو انٹر ویو میں احسن اقبال نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جامع مشاورت اور اتفاق رائے سے سی پیک کا آغاز کیا گیا۔اس منصوبے کو پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کے منصوبے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے تاہم کچھ عناصر سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان چین پاکستان اقتصادی رہداری کا داخلی راستہ بن جائیں گے اور وفاقی دارالحکومت ،چاروں صوبوں ،آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں تجارتی زون قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی موثر پالیسیوں کے ذریعے دہشتگردی کی کارروائیوں اور توانائی کی قلت پر قابو پایا اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری لائی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران قومی گرڈ میں تقریباً 11ہزار 500میگاواٹ بجلی شامل کی گئی، توانائی کے شعبے میں تقریبا35ارب ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :