پچھلے ہفتے گولی مار دی جاتی توکیا کرلیتا ،ْ خواجہ آصف

201ء میں میاں نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، پانچ الیکشن مجھے اپنی اولاد سے اتنی محبت نہیں ملی جتتی اہلیان سیالکوٹ سے ملی ،ْ خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے گولی مار دی جاتی تو میں کیا کرلیتا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چہرے پر سیاہی پھینکے جانے کا دکھ نہیں ،ْ میں نے گھر جا کر چہرہ صاف کر لیا تھا ،ْ خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے پھر سفید کپڑے پہن لئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف چوتھی بار بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

وزیرخارجہ خواجہ محمدا ٓصف نے کہا کہ کوئی طاقت مجھے میاں نواز شریف کے نام سے ووٹ منگنے سے نہیں روک سکتی،ووٹ کا استعمال اللہ کو حاضرناظر جان کر اس ملک کی سرفرازی کیلئے کریںانہوںنے کہاکہ 8 201ء میں میاں نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، پانچ الیکشن مجھے اپنی اولاد سے اتنی محبت نہیں ملی جتتی اہلیان سیالکوٹ سے ملی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دنیا ہم تو صرف نواز شریف کا پرچم لیکر آواز بلند کر رہے ہے ووٹ نواز شریف کو ملناہے۔

انہوںنے کہاکہ نئی حلقہ بندیوں میں لوگوں کو اعتراض ہوگا مجھے کوئی اعتراض نہیں ،ْمجھے نواز شریف اور اس شہر کے باسیوں کی وفا کے ووٹ ملیں گے اورچھٹے الیکشن میں بھی میرے فلیکس پر نوازشریف کی تصویر ہوگی اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے ،خواجہ آصف اگر کل نہیں ہوگا تو مسلم لیگ ن کو کوئی اور جوائن کریگا۔ انہوں نے کہا کہ مراکش سے لیکر برما تک مسلمان کسی ناکسی مصیبت میں اللہ ہم سے راضی نہیں اگر راضی ہوتا تو فلسطین رہنگیا میں ظلم نہ ہوتا،کسی انسان کی معصومیت کا فائدہ اتھا کر سیاہی دیکر سیاست نہیں ہوتی،31مئی سے ہماری حکومت تحلیل ہو جائے گی پنتالیس سے ساٹھ دنوں میں الیکش ہوگا۔ہمارے دشمن بھی ہم پر الزام نہیں لگا سکتے