کراچی پولیس کی کارروائی ،ْ پاکستان سپر لیگ میں سٹہ کھیلنے و الے پندرہ بکیز گرفتار

اتوار 18 مارچ 2018 13:50

کراچی پولیس کی کارروائی ،ْ پاکستان سپر لیگ میں سٹہ کھیلنے و الے پندرہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں سٹہ کھیلنے والے 15 بکیز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے میچ سے قبل کراچی میں درخشاں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 کرکٹ بکیز کو گرفتار کرلیا۔گرفتارشدگان میں فیصل بافیلہ، فیصل بابا، ندیم جمائی راجہ، ظہیر اور عزیر عرف کمو سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے نجی ٹی وی چینل کے ملازم فراز کو بھی حراست میں لے لیا ۔