ناصر خان جنجوعہ کی افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات ،ْ طالبا ن کونئی افغان پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

اتوار 18 مارچ 2018 13:50

ناصر خان جنجوعہ کی افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات ،ْ ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ نے چیف ایگزیکٹو افغانستان عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کی جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طالبان کو امن کیلئے افغانستان کی نئی پیش کش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے بین الریاستی مذاکرات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے بین الریاستی مذاکرات کے امور پر بھی بات ہوئی۔