نیب نے خواجہ آصف کیس کے خلاف عثمان ڈار سے معاونت مانگ لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 مارچ 2018 13:02

نیب نے خواجہ آصف کیس کے خلاف عثمان ڈار سے معاونت مانگ لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء) نیب نے خواجہ آصف کیس کے خلاف عثمان ڈار سے معاونت مانگ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

اور اس مقصد کے لئے نیب نے عثمان ڈار کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے ۔ نیب نے عثمان ڈارکونیب کے انویسٹی گیشن ونگ بلا لیا ہے۔نیب نے خط میں کہا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا ہے۔اور  کہا ہے کہ عثمان ڈارخواجہ آصف کیخلاف دستاویزی ثبوت اورشواہدفراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :