مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں روزانہ کی سطح پر ذبح ہونے والی مرغیوں میں خون نہ ہونے کا انکشا ف

اتوار 18 مارچ 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں روزانہ کی سطح پر ذبح ہونے والی مرغیوں میں خون نہ ہونے کا انکشا ف! ،ْ دکانداروں نے پہلے ہی سے ذبح کرکے مرغیوں فروخت کرنی شروع کردی ! نہ کسی نے چیکنگ کی نہ ہی اصل حقائق سامنے آسکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں چہلہ بانڈی ، سماں بانڈی ، شوائی ، بیلہ نور شاہ ، شوکت لائن ، لوئر پلیٹ ، اپر اڈہ ،بینک روڈ ، گوشت مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر موجود مرغی شاپس پر رکھی جانے والی مرغیاں لاغر اور مریض بن کر رہ گئی ہیں جن کو ذبح کرنے پر نہ تو خون نکلتا ہے نہ ہی ذبح کرنے کے بعد مرغی ذیادہ پھڑ پھڑاتی ہے جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اِن مرغیوں میں بیماری پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے مرغیوں کا خون اندر ہی اندر خشک ہوکر رہ گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ فوری طور پر مرغیوں کو چیک کرنے کے بعد فروخت کی اجازت دیں تاکہ عوام مختلف بیماریوں سے بچ سکے۔