مظفرآبا دکے گلی کوچوں ، محلوں ، تجارتی مراکز سمیت دیگر مقامات پر نیم حکیم وبال و جان

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد فوری طور پر نوٹس لے کر جعلی نیم حکیم وبال وجان کو ضلع بدر کریں‘عوام کا مطالبہ

اتوار 18 مارچ 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) مظفرآبا دکے گلی کوچوں ، محلوں ، تجارتی مراکز سمیت دیگر مقامات پر نیم حکیم وبال و جان کے ٹھیے سجائے ہوئے ہیں جہاں شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے جہاں لاکھوں روپے اعلیٰ ڈاکٹروں کو دے کر مریض صحت یاب نہیں ہوسکا ! وہاں چند ہزار روپوں میں گرنٹی کے ساتھ نسخے دے کر دعوے کئے جاتے ہیں جو بعد میں لاکھوں کی سوئی کراس کر کے’’نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے ‘‘مریض سینکڑوں بیماریوں میں مزید مبتلا ہوکر یا تو منو مٹی کے نیچے دفن ہوجاتے ہیں یا پھر اپنا گھر بار زمینیں بیچ کر علاج کروانے پر مجبور ہوجاتے ہیں نہ تو آج تک ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیا ہے اور نہ ہی متعلقہ تھانوں کے پولیس آفیسرانوں نے اِن کے خلاف کوئی کاروائی کی،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد فوری طور پر نوٹس لے کر جعلی نیم حکیم وبال وجان کو ضلع بدر کریں ، اِن کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف گلی کوچوں ،محلوں اور تجارتی مراکز میں باہر سے آنے والے نیم حکیم وبال و جانوں نے لاکھوں روپے کے اشتہارات دے کر اپنی اپنی دکانیں سجا رکھی ہیں جہاں چند ہزا رروپے میں ہر قسم کا علاج گرنٹی کے ساتھ کیا جاتا ہے ، در حقیقت جہاں لاکھوں روپے اعلیٰ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دے کر صحت یاب نہیں ہوئے وہاں چند ہزار روپے حکیمی نسخوں سے کس طرح تندرست ہوسکتے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے ، اِن جعلی حکیموں نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے پہلے آسان اور سستے نسخے دے کر بعد میں دیمک کی طرح مریضوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ مریض یا تو منو مٹی کے نیچے دفن ہوجاتے ہیں یا پھر اپنی جائیداد ، گھر بار یا زمینیں فروخت کرکے اپنے علاج کے اوپر رقم لگانے پر مجبور ہیں ، دوسری جانب آج تک نہ تو دارلحکومت مظفرآباد میں جعلی حکیموں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے نہ ہی اُن سے پوچھا گیا ہے کہ آپ کہاں سے آئیں ہیں آپ کے پاس صنعت ہے یا پھر نہیں جبکہ درجنوں قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی سطح پر مختلف مقامات پر گھومتے نظر آئیں گے مگر ! ’’کان تلے وجہ نہیں پوچھیں گے ‘‘ جس کی وجہ سے جعلی حکیموں نے شہریوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اپنا رکھیں ہیں ، عوام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نوٹس لے کر حکیموں کے تجربے اسناد چیک کروائیں تاکہ معلوم ہوسکے کون جعلی ہے اور کون اصلی ۔