معاشی ترقی کیلئے چاہ بہار منصو بے میں شمولیت نا گزیر ہے خواجہ حبیب الرحمان

تہران کی پیشکش فوری قبول کی جائے،پاکستان اور ایران کے درمیان جلد آزاد تجارتی معاہد ہ ہو جاء گا تجارتی اہداف حاصل کر نے کیلئے بینکاری کے شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کر نا ہو نگی‘ صدر ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ

اتوار 18 مارچ 2018 13:00

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاک ایران تعلقات میں نئی جہتیں روشناس کرانے کا ذریعہ بنے گا،اقتصادی ترقی اور ملکی مفاد میںچاہ بہار بندرگاہ کے منصو بے پر ایرا نی پیشکش کو قبول کیا جائے، چاہ بہار میں پاکستان کی موجودگی بھارت کو اس کی حد میں رکھے گی، پاکستان اور ایران مل کر خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں، بلاک کے بجائے نیٹ ورکس بنا کر سب کو شامل کرنے کی حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی بزنس اتاشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر جلد آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے، گوادر اور چاہ بہار کو باہم منسلک کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں باہمی تجارت کو5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف حاصل کر نے اوردو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے بینکاری کے شعبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کر نا ہو گا،ایرانی بینکوں کی شاخیں پاکستان اور پاکستانی بینکوں کی شاخیں ایران میں کھولی جائیں اور دونوں ممالک کے تاجروں اور شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جانی چا ہئیں۔

متعلقہ عنوان :