کیا کے پی کے میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 مارچ 2018 12:51

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء)پی ٹی چئیرمین عمران خان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کرنے پر شریف برادران کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تا ہم اب وزیرداخلہ نے بھی عمران خان کو اس الزام کا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب 27کلومیٹر لاہور میٹرو بس 30ارب روپے کی مالیت میں بنی جبکہ اس کے مقابلے میں 26 کلومیٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کیا کے پی میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈے کی حقیقت جان چکے ہیں۔ ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔