پاکستان جوڈو فیڈریشن کا ساوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئین شپ اور ایشین جونیئر کیڈٹ جوڈو چیمپئین شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئی3رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

اتوار 18 مارچ 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن( پی جے ایف ) نے ساوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئین شپ اور ایشین جونیئر کیڈٹ جوڈو چیمپئین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئی3رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن( پی جے ایف )کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ سلیکشن کمیٹی میں اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر ظریف احمد خان،فاٹا جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور شاہ خان آفریدی اور پاکستان آرمی کے میجر عابد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین جونیئر کیڈٹ جوڈو چیمپئین شپ10سی15مئی تک لبنان مین کھیلی جائے گی جبکہ ساوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئین شپ 19سی24اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :