پاکستان جوڈو فیڈریشن( پی جے ایف )کی زیر اہتمام ساوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے دو روزہ ٹرائلز25اور26 مارچ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے

اتوار 18 مارچ 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن( پی جے ایف )کی زیر اہتمام ساوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے دو روزہ ٹرائلز25اور26 مارچ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔اس حوالے سے فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کو ٹرائلز کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن( پی جے ایف )کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ساوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئین شپ 19سی24اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دو روزہ ٹرئلز میں فیڈریشن نے تمام یونٹس کو مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا دو روزہ ٹرائلز میں سے ریفریز،ججز اور ٹیکنیکل آفیشلز7مرداور7خواتین کھلاریوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :