قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان ایشین کیڈٹ اوپن جوڈو چیمپئین شپ میں شرکت کے لئی9اپریل کو ازبکستان روانہ ہوں گے

اتوار 18 مارچ 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان ایشین کیڈٹ اوپن جوڈو چیمپئین شپ میں شرکت کے لئی9اپریل کو ازبکستان روانہ ہوں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن( پی جے ایف )کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ چیمپئین شپ10سی14اپریل تک ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ فیڈریشن نے قیصر خان کو یوتھ اولمپک 2018ء کے کوالیفکیشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ایونٹ یوتھ اولمپک 2018ء کی تیاری کے لئے قیصر خان کا پہلا ایونٹ ہے۔ یوتھ اولمپکس کیلئے کوالیفکیشن راونڈ جاری ہے۔ مسعود احمد خان نے کہاکہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی اور رواں سال اکتوبر میں ارجنٹینا میں ہونے والے یوتھ اولمپک 2018 کے اپنے پہلے کوالیفائنگ راونڈ میں کامیابی سے آغاز کرے گا۔