8 رکنی قومی ٹیم ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اتوار کو کوریا پہنچ گئی

اتوار 18 مارچ 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) 8 رکنی قومی ٹیم ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اتوار کو کوریا پہنچ گئی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ برائے مینز اینڈ ویمنز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے اسلام آباد میںقومی کھلاڑیوں نے بھر پور تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :