پیپلز پارٹی رہنماء کے گھر پر راکٹ حملے کے واقعہ پربلاول بھٹو کا دبنگ بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 مارچ 2018 12:45

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی رہنما کے گھر پر راکٹ حملے کے واقعہ کے اوپر بلاول بھٹو کا دبنگ بیان سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خانزادہ چٹان کے گھر پر راکٹ حملہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس واقع پر پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جیالوں کو کوڑوں، گولی، بموں، میزائلوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا ۔خونزادہ چٹان فاٹا کے عوام کیلئے لڑتے رہیں گے۔