بھارت، پاکستان سے آزاد کشمیر چھیننے کا متحمل نہیں ہوسکتا، فاروق عبداللہ

اتوار 18 مارچ 2018 12:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ بھارت، پاکستان سے آزاد کشمیر چھیننے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل ہوگا لیکن پہلے بھارت کو آزاد کشمیرکو تسلیم کرنا ہوگا اور اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ بھارت آزادکشمیر کو پاکستان سے واپس نہیں لے سکتا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف بات چیت سے حل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت وادی میں امن لانا چاہتا ہے تو تقسیم کرو اور حکومت کروکا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ ان کے پاس سنگبازی کو روکنے یا اس پر قابو پانے کیلئے کوئی طاقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :