مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے بیج بہاڑہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

اتوار 18 مارچ 2018 12:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں آج محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس ، سپیشل آپریشن گروہ اور پولیس نے اتوار کو صبح سویرے بیج بہاڑہ کے گاوں ویری کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس سے پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تلاشی آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :