مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے چرارشریف سے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار 18 مارچ 2018 12:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف سے 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گرفتار افراد میں عمر فاروق ،شاہد خورشید ،عمران فیروز ، مدثر وانی اور توحید راتھر شامل ہیں۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں پرچرار شریف میں ایک پولیس اہلکارپرحملے اور اس سے رائفل چھیننے کا الزام لگایا ہے۔