بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، کشمیری رہنماوں کا جنیوا میں خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 12:30

جنیوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) کشمیری رہنماوں نے جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل 37ویں اجلاس کے موقع پر بین الاقوانی تنظیم ''احرام'' کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر بیگناہ شہریوں کے قتل اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، پروفیسر نذیر احمد شال ،شمیم شال ،ایڈو کیٹ ایوب احمد راٹھوراور دیگر نے اپنی تقاریر میں کہا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر بھارت کی طرف سے ان پر ڈھائے جارہے ظلم و ستم کو بے نقاب کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کا سب کا بڑا جمہوری ملک گردانتا ہے لیکن اس نے گزشتہ ستر برس سے کشمیریوں کی آزادی سلب کر رکھی ہے اور وہ ان کے بنیادی حقوق بری طرح سے پامال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، پروفیسر نذیر احمد شالاوردیگرنے کہا کہ سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق ،محمد یٰسین ملک اور دیگرحریت رہنماوں کو مسلسل نظر بند رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طو ر رپر نظر بند کشمیریوں کو جیلوںمیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا تا ہے۔ کشمیری رہنماوں نے کہا کہ کشمیری اپنی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں جس کی پاداش میں بھارت انہیں بدترین چیرہ دستیوں کا نشانہ بنارہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجو د کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہدجاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ Jean Zieglor،ڈاکٹر اقتدار چیمہ،ایمبیسڈر رونلڈ برنی،پروفیسر الفرڈ،محمد آکوو?واور دیگر نے اس موقع پر اپنے مقالے پڑھے اور دنیا میں ہونے والے مظالم اور ناانصافیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی انسان دشمن صورت حال نے اقوام متحدہ کے وقار اور وجود پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :