بھارت مظالم کے باجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانہیں سکا،میر واعظ فورم،موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت

اتوار 18 مارچ 2018 12:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کشمیر کے بارے میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے سے اس مسئلے سے وابستہ تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

موہن بھاگوت نے ایک بیان میں کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ کشمیریوں کو فوجی طاقت سے ہی کچلا جاسکتا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ بھارت اپنے بے پناہ فوجی جما? ، کالے قوانین کے نفاذ اور ظلم و جبر کے حربوں سے کشمیریوں کے جذبہ مزاحمت کو کمزور نہیں کرسکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے جس کے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے اقوام متحدہ نے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی اور کشمیریوں کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی کے باعث ان قراردادوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت گزشتہ ۰۷ برس سے فوجی طاقت کے بل پر کشمیرپر قابض ہے اور اس عرصے کے دوران اس نے چھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید اور ہزاروںکو لاپتہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جملہ حقوق سلب کر لیے گئے ہیں اور اس وقت ہزاروں کشمیری جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بند ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے ان تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریو ں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکا۔

دریں اثنا ترجمان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر کے علاقے بالہامہ میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ترجمان نے حریت رہنما مختا ر احمد وازہ کی تھانہ شیر باغ اسلام آباد میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :