نوجوان نے نواز شریف پر اچھالا جانے والا جوتا دس لاکھ روپے میں خریدنے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 مارچ 2018 12:24

نوجوان نے نواز شریف پر اچھالا جانے والا جوتا دس لاکھ روپے  میں خریدنے ..
جڑانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء) نوجوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر اچھالا جانے والا جوتا دس لاکھ میں خریدنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جامعہ نعیمیہ کی ایک تقریب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا اچھالا گیا تھا۔جس کے بعد جوتا اچھالنے والے کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب جڑانوالا سے تعلق رکھنے والے معین مبارک نے نواز شریف پر اچھالا جانے والا جوتا دس لاکھ میں خریدنے کا اعلان کرد یا۔

جوتا خریدنے والے معین مبارک کا کہنا ہے کہ دین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔اس لئے میں نے یہ جوتا خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اس جوتے کو خرید کر نمائش کے لئے رکھ دوں گا تا کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے والے کی کیا سزا ہوتی ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :