سعودی حکومت کا شاہ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کام کرنے والے 1500 غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہری بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 مارچ 2018 12:13

سعودی حکومت کا شاہ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کام کرنے والے ..
جدہ (اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء)شاہ عبد اعزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ نے ائیرپورٹ پر کام کرنے والے 1500 غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہری بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہ عبد اعزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ نے ائیرپورٹ پر کام کرنے والی کمپنیوں اور غیر ملکی ائیر لائنز میں 1500نوکریوں کو مقامی کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈائیر یکڑ جنرل جدہ ائیرپورٹ انجینئیر عبد اللہ الریمی نے ائیرپورٹ پر کام کرنے والی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی کمپنی میں غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو نوکری دیں۔

اور اس متعلق خط ائیرپورٹ پر کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو بھی ارصال کر دیا گیا ہے۔جب کہ سعودی عرب کی ایگزیکٹو کمیٹی سرکاری اداروں کے ساتھ ائیرپورٹ کا دورہ کرے گی۔اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔شاہ عباد العزیز ائیرپورٹ کے ترجمان ترکی الطیب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سعودیہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت کا موقع فراہم کرنا ہے۔