جان ازنر اور جیک سوک نے انڈین ویلز مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 18 مارچ 2018 12:10

انڈین ویلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) امریکا کے جان ازنر اور جیک سوک نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں انہوں نے مائیک برائن اور باب برائن کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے فائنل میں امریکا کے جان ازنر اور جیک سوک نے ہم وطن حریف برائن برادرز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-6 سے ہرایا اور ٹائٹل جیتا۔