آئی سی سی لیول ٹو چارج، کگیسو ربادا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت (آج) ہو گی

اتوار 18 مارچ 2018 12:10

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) سیاہ فارم جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کگیسو ربادا کی آئی سی سی لیول ٹو چارج کے خلاف اپیل کی سماعت (آج) پیر کو ہو گی، ان کی کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کا فیصلہ 21 مارچ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ربادا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت (آج) پیر کو ہو گی، نیوزی لینڈ کے مائیکل ہیرون بطور جوڈیشنل کمشنر وڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت کریں گے جس کا مطلب ہے کہ ان کی کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کا فیصلہ 21 مارچ کو ہو گا۔

ربادا نے کیس کیلئے جنوبی افریقہ کے معروف ایڈووکیٹ ڈیلی موفو کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے دوسرے ٹیسٹ کے دوران کینگروز قائد کو کندھا مارنے پر ان پر لیول ٹو چارج عائد کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہونا پڑا تھا، جنوبی افریقن بائولر نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :