جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہوگا

اتوار 18 مارچ 2018 12:10

کیپ ٹائون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 118 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے عمدہ کم بیک کیا اور 6 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 30 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔