والدہ کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی کامیاب گلوکارہ نہیں بن سکتی تھی‘ سارہ رضا خان

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ملنے والی کامیابی میں کسی نہ کسی کا ساتھ یا مدد حاصل ہوتی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے میری والدہ کی بھرپور سپورٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر میری والدہ میری پذیرائی اور مجھے سپورٹ نہ دیتیں تو شاید آج میں یہ مقام حاصل نہ کر سکتی ۔ سارہ رضا نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کا اس شعبے کی طرف راغب ہونا پاکستانی موسیقی کی ترویج کے لئے نہایت خوش آئند ہے ۔نئے آنے والوںکو سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اساتذہ کرام اور سینئرز کی بے پناہ عزت کرتی ہوں کیونکہ اس عمل کے بغیر آپ کامیابی کی سیڑھی نہیں چڑھ سکتے ۔