حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے ‘ غلام محی الدین

پالیسی کا جو بھی مسودہ ہے اسے فی الفور سامنے آنا چاہیے تاکہ اس میں سے نقائص کو دور کیا جا سکے ‘ انٹر ویو

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ہے اور میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق ایسے لوگ ناکام نہیں ہوتے ، خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن انہیں حقیقت کا رنگ دینے کیلئے بھرپور محنت بھی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ اپنے کرئیر میں بے پناہ کام کیا لیکن جتنا بھی کام کیا بھرپور محنت اور لگن سے کیا اور آج تک اس کا پھل مل رہا ہے ۔

اوپر والا بڑا رحیم و کریم ہے وہ کسی کی نیک نیتی سے کی جانے والی محنت کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیتا ۔ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے اور اس کیلئے پالیسی کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے لیکن اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور جو بھی مسودہ ہے اسے سامنے آنا چاہیے تاکہ اس میں سے نقائص کو دور کرنے کے لئے تجاویز دی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :