رقص تھیٹر کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے ، قدیم ترین فن کی حیثیت حاصل ہے ‘ صوبیہ خان

سفارش کی بنیاد پر شروع کیا گیا کرئیر دیرپا نہیں ہوتا،اس کی زندگی عارضی ہوتی ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) نامور اداکار ہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ رقص تھیٹر کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ قدم ترین فن ہے اور معیاری رقص کو فروغ ملنا چاہیے ،محنت اور لگن سے کام کر کے مقام پیدا کیا ہے اور بر قرار رکھنے کے لئے اس سے زیادہ جستجو کر رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کسی بھی شعبے میں ٹیلنٹ کے آگے بندھ نہیں باندھا جا سکتا ۔

لیکن سفارش کے ذریعے آگے آنے والے زیادہ وقت نہیں گزارتے اورناکا م ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں ،اس بنیاد پر شروع ہونے والا کیرئیر زیادہ طویل نہیں ہوتا ۔صوبیہ خان نے کہا کہ موجودہ مقام بڑی محنت سے حاصل کیاہے اور اسے بر قرار رکھنے کے لیء اس سے زیادہ جستجو کر رہی ہوں ۔جب تک میرے پرستار مجھے دیکھنا پسند کریں گے میں کسی کی پرواہ کئے بغیر اپنا کام جاری رکھوں گی اور پرستار ہی بہترین جج ہیں۔