برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں14روپے فی کلو اضافہ

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)تعطیل کے روز برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا ۔ اتوار کے روز برائلر گوشت کی قیمت 14روپے اضافے سے 222روپے فی کلو سے بڑھ کر 236روپے فی کلو ہو گی۔

(جاری ہے)

فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی 2روپے اضافے سے 90روپے سے بڑھ کر 92روپے فی درجن ہو گی۔