بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

غیر ضروری اخراجات پر مکمل ،مختلف محکموں کے بجٹ میں مساوی کٹ لگا کر اس سے قرض اتاراجائے ‘ اشرف بھٹی

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے بغیر معیشت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی،بجٹ میں غیر ضروری اخراجات پر مکمل اور مختلف محکموں کے بجٹ میں مساوی کٹ لگا کر اس رقم کو قرض اتارنے کیلئے استعمال میں لایا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پالیسی سازوں کو عالمی مالیاتی ادارے کی حالیہ رپورٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ملک میں جس کی بھی حکومت ہو قرض سے نجات کو اولین ترجیح بنایا جائے جس کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مقروض قومیں اپنا مقدمہ نہیںلڑ سکتیں بلکہ ان کی بقاء بھی خطرے کی زد میں رہتی ہے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ قرض سے نجات حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں صرف ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا ۔قرض کے ہوتے ہوئے ہم اپنی پالیسیاں تشکیل نہیں دے سکتے جس کیوجہ سے معیشت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں اس تناظر میں عملی اقدامات تجویز کرے جس پر انہیں یقینی طور پر سراہا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :