پنجاب سیڈ کارپوریشن میں متعددافسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری ‘ نوٹیفکیشن جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ناصر اعجاز کاگو جرانوالہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر سہیل کاخانیوال تبادلہ کر دیا گیا

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن میں متعددافسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کریئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر رشنا فواد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ناصر اعجاز کو لاہور ہیڈ کوارٹر سے گو جرانوالہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر سہیل بھٹی کو رحیم یار خان سے خانیوال ،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک محمد الیاس کو گو جرانوالہ سے خانیوال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ بابررشید کو ملتان سے پلانٹ رحیم یار خان انچارج ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ناصر حیات کو خانیوال سے ملتان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف جاوید کو لاہور سے مانگا منڈی سٹو ر ،ڈپٹی ڈائریکٹر پروسیسنگ فیاض اختر کو رحیم یار خان سے لاہور ہیڈ کوارٹر ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ،اسسٹنٹ قاسم علی شاہ کو گو جرانوانہ سے رحیم یار خان جبکہ محمد رفیق کو سرگودھا سے خانیوال تعینات کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :