یوم دفاع ٹین پن بائولنگ چیلنج کپ 22 مارچ سے شروع ہوگا

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ یوم دفاع ٹین پن بائولنگ چیلنج کپ 22 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور ویمنز سنگلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ لوکل سطح پر کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے 50 مرد اور 60 سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اعجاز الرحمن نے بتایا کہ 23 مارچ کو شام پانچ بجے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ہوگی جس میں مہمان خصوصی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے اور مردوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 30 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کو 20 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کو10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے لئے اول آنے والی کھلاڑی کیلئے 10 ہزار روپے، دوئم کے لئے 7 ہزار روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والی کھلاڑی کیلئے ڈھائی ہزار روپے کا انعام رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :