چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

حادثے میں پائلٹ سمیت چارمسافر اور جس گھر پر طیارہ گرا اس میں موجود پانچ افراد ہلاک ہوئے،فلپائن پولیس

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) فلپائن میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سنگل انجن ایئر کرافٹ ٹیک آف کرنے کے تھوری دیر بعد ہی دارالحکومت منیلا کے شمال میں ایک گھر پر گر گیا۔حادثے میں پائلٹ سمیت باقی کے 4مسافر اور جس گھر پر طیارہ گرا اس میں موجود 5افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :