Live Updates

عمران خان نے ن لیگ کا چئیرمین سینیٹ نہ لانے کی اہم وجہ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 مارچ 2018 11:40

لاہور (اردو وپائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ن لیگ کا چئیرمین سینیٹ نہ لانے کی اہم وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس لئے پاکستان مسلم لیگ ن کا چئیرمین سینیٹ نہیں آنے دیا کیونکہ ہمیں ڈر تھا کہ کہیں یہ قانون نہ بنا دیں کہ شریف خاندان کو چوری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور زرداری بیس بیس سال سے اقتدار میں رہے ہیں لیکن ہمیں خیبر پختونخوا میں 4سال ہوئے ہیں۔اور خیبرپختونخوا باقی صوبوں سے بہت بہتر ہے۔عمران خان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات