بینک اسلامی اورکاٹن اینڈ کاٹن کے درمیان تھمب پے کیلئے اسٹریٹجک الائنس

اتوار 18 مارچ 2018 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اورکاٹن اینڈ کاٹن کے درمیان تھمب پے ادائیگی اورلائیلٹی پروگرامکے حل کیلئے اسٹرٹیجک الائنس طے پاگیا ہے ،2006 میں بینک اسلامی پاکستان میں بایومیٹرک اے ٹی ایم کا آغاز کرنے والا پہلا بینک بن گیا،بینک نے 2017میں ملک بھرکے 113 اہم شہروں میں 330 شاخوں کے وسیع و عریض نیٹ ورک کیساتھ بایومیٹرک ٹیکنالوجی پر مشتمل مکمل بینکنگ حل شروع کیا جسے بایو بینکنگ کہا جاتا ہے ، تھمب پے بایو میٹرک ادائیگی اور لائیلٹی کا ایک جامع منتظمانہ حل ہے جو صارفین سے بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے سے ادائیگی کو قبول کرنے کے قابل ہے ،کم لاگت ہونے کے علاوہ تھمب پے میں منسلک مینجمنٹ پروگرام کے ساتھ مضبوط کاروباری انٹیلی جنس، تجزیات اور مشترکہ تاجروں کیلئے فوری حل موجودہے ،اس موقع پر سی ای او بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ حسن بلگرامی کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کیلئے تھمب پے کی خدمات کے آغاز اور کاٹن اینڈ کاٹن کے ساتھ شراکت پر نہایت پر جوش ہیں،عالم ناجی اللہ، سی ای او کاٹن اینڈ کاٹن کا کہنا تھا کہ تھمب پے ایک سرے سے دوسرے سرے تک ادائیگی کے حل اور کسٹمر لائیلٹی پروگرام کاایک دلچسپ مجموعہ ہے جو کاروباری اداروں کیلئے مضبوط تجزیات کی حمایت کرتا ہے ۔