ایس ای سی پی کا خط، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرزمستعفی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا19اپریل کو بورڈ کے الیکشن کرانے کا اعلان

اتوار 18 مارچ 2018 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کا الیکشن کرانے کیلئے خط لکھ دیاہے، ایس ای سی پی کے انتباہ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرز مستعفی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انتخابات کرانے کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں آزاد ڈائریکٹرز کا الیکشن نہ کرانے پر10سی20کروڑ روپے جرمانے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو قواعد کے تحت 28 فروری تک بورڈ کا الیکشن کرانا تھا۔علاوہ ازیں ایس ای سی پی کے انتباہ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرز سمیر احمد اور راحت کونین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں،جن کااستعفی منظور کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا موجودہ بورڈ انتخابات کرانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا، ایس ای سی پی کی سخت وارننگ کام کرگئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نی19اپریل کو بورڈ کے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔