کراچی ‘افسران سے ڈھائی کروڑروپے لوٹنے والا نیب کا جعلی افسر گرفتار

ملزم شہزاد یوسف مختلف دفاتر میں جاکر خود کو نیب کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کیا کرتا تھا، ترجمان نیب

اتوار 18 مارچ 2018 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) سرکاری افسران کو لوٹنے والے جعلی نیب افسرکو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سرکاری افسران کو ڈھائی کروڑ روپے کا چونا لگا چکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب افسر کا رعب جما کر سرکاری افسران کو لوٹنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا، ترجمان نیب کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد یوسف مختلف دفاتر میں جاکر خود کو نیب کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کیا کرتا تھا۔

ملزم سندھ اور پنجاب کے افسران کو بلیک میل کیا کرتا تھا، ملزم کی دھمکیوں میں آکر کئی سرکاری افسران نے اس کے چار اکائونٹس میں ڈھائی کروڑ سے زائد رقم بھی جمع کروائی۔ملزم یہ اکائونٹس کراچی اور ساہیوال سے آپریٹ کرتا تھا، نیب حکام کے مطابق ملزم کا ٹارگٹ کے ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ کے افسران تھے جن کو یہ بلیک میل کیا کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :