سعودی عرب میں کفیل کے گھر انڈونیشی ملازمہ قتل ، قاتل گرفتار

سعودی کفیل کا ایک بیٹا اس انڈنیشی خاتون کے قتل میں ملوث،مزید تحقیقات جاری ہیں،پولیس ترجمان مکہ مکرمہ

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

سعودی عرب میں کفیل کے گھر انڈونیشی ملازمہ قتل ، قاتل گرفتار
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) مکہ مکرمہ کی پولیس نے حال ہی میں گھر میں مردہ پائی گئی انڈونیشی ملازمہ کے مبینہ قاتل کو حراست میں لے لیا ۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے بتایا کہ شہر مقدس میں جرول پولیس مرکز کو بتایا گیا کہ العتیبیہ کالونی میں ایک انڈونیشی خاتون ملازمہ اپنے کفیل کے گھر میں مردہ پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے جسم پر تیز دھارآلے کے زخم کے نشانات ہیں۔ پولیس نے اسے قتل قرار دے کر تحقیقات شروع کیں اور قاتل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہناتھا کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ سعودی کفیل کا ایک بیٹا اس انڈنیشی خاتون کے قتل میں ملوث ہے۔ اسے حراست میں لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔گھر کا مالک سعودی شہری ہے۔خاتون اس کے گھر میں صفائی کے لیے آئی۔ جب وہ واپس لوٹا تو گھر میں اس کی لاش پڑی تھی۔