کرائم تھرلر فلم ’’سولڈیڈو‘ ‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیاگیا

مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم29جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن کرائم تھرلر فلم سیکاریو کے سیکوئل ’سولڈیڈو‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیفانو سولیماکی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2015میں ریلیز ہونے والی فلم سیکاریو کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی ایک ایسے ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے، جو دہشت گرد اسمگل کررہا ہوتا ہے، جس کو ختم کرنے کیلئے سی آئی اے کی ایک ٹیم بھیجی جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ بینیسیو ڈیل تورو، جوش برولین، جیفرے ڈونووین، ایسابیلا مونر، کیتھرین کینر اور ڈیوڈ کاسٹانیڈا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم29جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :