میرے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں‘رنویر سنگھ

ان دونوں کے پیار کی کہانی اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ رواں برس ان کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی ہیں

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ان دنوں اگر بولی وڈ کا کوئی سب سے رومانٹک جوڑا خبروں کی زینت بنا ہوا ہے تو ہے ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا جوڑا۔ان دونوں کے پیار کی کہانی اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ رواں برس ان کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی ہیں۔اگرچہ دونوں کی رومانوی خبریں، ان کی شادی اور ان کے تعلقات سے متعلق متعدد خبریں شائع ہوچکی ہیں۔

تاہم اب پہلی بار رنویر سنگھ نے اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی، تاہم انہوں نے مکمل طور پر اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔رنویر سنگھ نے نیوز 18 انڈیا کی سالانہ ہونے والی ’رائزنگ انڈیا‘ کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت ایک اداکار دپیکا پڈوکون کی بھرپور تعریف کرتے ہیں، تاہم بدلے میں وہ انہیں اداکار ہی نہیں سمجھتی دپیکا پڈوکون انہیں واقعی اداکار نہیں سمجھتی یا پھر وہ مذاقا اسے ایسا کہتی ہیں، اس حوالے سے رنویر سنگھ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

(جاری ہے)

اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں۔’پدمات‘ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور دنیا کو بھی وہ یہ مشورہ دیں گے کہ انہیں سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔’رائیزنگ انڈیا کانفرنس‘ میں انہوں نے اپنی متنازع اور کامیاب ترین فلم ’پدماوت‘ پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ڈر تھا کہ ان کی یہ فلم ریلیز بھی ہو پائے گی یا نہیں، تاہم انہیں اس بات پر خوشی بھی ہوئی کہ ان کی حمایت میں کئی بڑے لوگ سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :