چوہدری نثار کا پاکستان مسلم لیگ ن سے مستقبل ختم ہو چکا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 مارچ 2018 11:04

چوہدری نثار کا پاکستان مسلم لیگ ن سے مستقبل ختم ہو چکا ہے
لاہور (اردو وپائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء) معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن سے ختم ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حبیب اکرم کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات سچ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں دو دھڑے بن چکے ہیں ۔اور اگرچوہدری نثار کے بارے میں بات کی جائے کہ وہ شہباز شریف کے بہت  قریب ہیں تو میرے خیال سے کچھ دنوں میں یہ تاثر بھی ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ اگر شہباز شریف چاہتے تو جس اجلاس میں شہباز شریف کو پارٹی صادارت سونپی گئی تھی ۔اس میں وہ چوہدری نثار کو لا سکتے تھے۔لیکن چوہدری نثار اس اجلاس میں نہیں آئے۔حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے وہ وقت آ چکا ہے کہ جب یہ سمجھا جائے کہ چوہدری نثار کا پاکستان مسلم لیگ ن سے مستقبل ختم ہو چکا ہے۔حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ روالپنڈی میں ملسم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہے اور یہ دو دھڑے مسلم لیگ ن یعنی کہ مسلم لیگ ن (نثار) اور مسلم لیگ م (مرایم نواز) کے ہیں۔حبیب اکرم نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظ کیجئے:

متعلقہ عنوان :